مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر بنوں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے کارکنوں کے قافلے پر بم سے حملہ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جعیت العلماء ف کے قافلے پر اس وقت بم سے حملہ کیا گیا جب شرکائے قافلہ انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک جلسے میں شرکت کرنے کے لیے حوید کے علاقے سے گزر رہے تھے۔
جلسہ گاہ کے داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب تھا جبکہ دھماکہ جلسہ گاہ سے 50میٹر کی دوری پر ہوا ہے۔
ڈی پی او خرم رشید کے مطابق ایم ایم اے کے حلقے این اے 35 سے امیدوار اکرم خان درانی کے لیے انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ منعقد تھا، جس میں جے یو آئی ف کے کارکن شرکت کرنے کے لیے قافلےکی صورت میں جارہے تھے ، دھماکے کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گيا ہے۔
آپ کا تبصرہ